17 مئی 2013 - 19:30
عراق سے دہشت گردی کے خاتمہ کا مطالبہ

عراق کی اعلی اسلامی انقلابی کونسل کے سربراہ نے عراق میں سکیورٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےملک سے دہشت گردی کے مکمل طور پر خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: عراق کی اعلی اسلامی انقلابی کونسل کے سربراہ عمار حکیم نے عراق میں سکیورٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےملک سے دہشت گردی کے مکمل طور پر خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کا عراق سے خاتمہ ضروری ہے اور رعاقی عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت کے دوش پر ہے۔

ادھر عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے وظائف کی انجام دہی میں کوتاہی اور غفلت کرنے والے افسروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

.....

/169